نئی دہلی28جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)کی رپورٹ میں دفاعی حکام اور گولہ بارود کی دستیابی پر اٹھائے گئے سوالات کے پیش نظر وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ بھارتی مسلح فوجیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طورپراہل ہیں۔سی اے جی میں کچھ دفاعی حکام کے سلسلے میں کیے گئے منفی تبصرے کے پیش نظر ان کے خلاف کارروائی کئے جانے کے سلسلے میں جیٹلی نے کہاکہ پارلیمانی عمل کے مطابق سی اے جی کی رپورٹ پارلیمنٹ کے ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کو بھیجی جاتی ہے اور پی اے سی اس کے بعد آپ کی تبصرے کے ساتھ اپنی رپورٹ حکومت کو بھیجتی ہے۔اس کے بعد حکومت کارروائی کرتی ہے۔اگرپی اے سی کی سفارشات کے مطابق کارروائی کی ضرورت محسوس کی گئی تو حکومت ضرور کارروائی کرے گی۔ انہوں نے لوک سبھا میں سوال کے دوران کہا کہ سی اے جی نے سال2012 -13سے لے کر 2016کی مدت کو لے کر اپنے تبصرے کیے ہیں جو حفاظتی افواج میں گولہ بارود کی دستیابی کولے کر ہے۔انہوں نے کہا کہ گولہ بارود کی دستیابی کو فہم بنانے کے لیے خریداری کے عمل کو مرکزیت کیا گیا ہے اور فوجی سربراہ کو بھی اس بارے میں کچھ حقوق دیے گئے ہیں۔لیکن انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ بھارتی مسلح فوجیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے مکمل طورپر لیس ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ حکومت نے دفاع کے علاقے میں اسٹریٹجک شراکت داری سے متعلق پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت ایک شفاف، معروضی اور فنکشنل نظام کو لاگو کرنے کامقصدہے۔